بین الاقوامی

چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 9.2 فیصد اضا فہ

چین کی وزارتِ تجارت کی طرف سے  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تعاون میں بتدریج ترقی ہوئی  ہے۔براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت  145.19 بلین امریکی ڈالر بنی جو  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے اور چین کی "دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال نافذ العمل ہونے والا علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ، چین  کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو نئی تحریک دے گا۔  عالمی معیشت کے پس منظر میں یہ کامیابی آسان نہیں تھی اور  ابھی بھی مکمل بحالی باقی ہے۔
سال بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو چوئے ٹھنگ نے نشاندہی کی کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے ساتھ چین کی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی اور یہاں کی جانے والی غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری 20.3 بلین امریکی ڈالرتھی ۔ یہ پچھلے سال کے  مقابلے  میں 14.1 فیصد زیادہ ہے  اور اس نے ان ممالک کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔  غیر ملکی معاہدوں کےبڑے منصوبوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 100 ملین امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے  560 نئے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن میں پچھلے سال کی نسبت 46 نئے منصوبے ہیں  ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker