اہم خبریںپاکستان

شریف فیملی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی عدلیہ کو دبا ؤمیں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5اعشاریہ37 فیصد تک جانے کا بتایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5اعشاریہ37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دبا ؤمیں لانے کی کوشش میں ہے، یہ سب مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ججز کو دبا ؤمیں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی، مسلم لیگ ن کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان کی ملاقات،ملاقات میں ضلع چارسدہ میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔وزیراعظم نے مقامی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرکے پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی اور عمران خان نے صادق سنجرانی کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور عمران خان کی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ، ملاقات میں کراچی کوئٹہ آر سی ڈی روڈ کو دو رویہ بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سڑکوں کو بہتر اور جدید بنانے کی یقین دہانی کرائی ، وزیراعظم نے سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں خصوصا مغربی روٹ کی تعمیر کو اس سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا ۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے صوبے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker