بین الاقوامی

چینی صدر کا ٹونگ آتش فشاں سے ہونے والی تباہی پر اظہارِ افسوس

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے ٹونگا کے بادشاہ ٹوپو ششم کے نام بھیجے گئے ایک پیغام میں ٹونگا میں آتش فشاں کے پھٹنے سے ہونے والی شدید تباہی پر اظہار افسوس کیا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ آتش فشاں پھٹنے سےہونے والی شدید تباہی پر چین کی حکومت اور عوام کی طرف سے ٹونگا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور ٹونگا جامع شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کرتے ہیں۔ چین ، اس آفت کے اثرات پر قابو پانے اور اپنے وطن کی تعمیر نو میں مدد کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق ٹونگا کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی ٹونگا کے وزیر اعظم سوولیینی کے نام اظہار افسوس اور ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker