اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

ملک میں کورونا کے پھیلا ونے پھر خطرے کی گھنٹی بجادی

ملک میں کورونا کے پھیلا ونے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی،24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی۔این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 4 لاکھ 56 ہزار 992، سندھ میں 5 لاکھ 13 ہزار 46، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 950، بلوچستان میں 33 ہزار 780، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 461، اسلام آباد میں ایک لاکھ 13 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1131 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے اپیل کی ہے کہ شہری ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker