بین الاقوامی

بھارتی جنگی جہاز میں دھماکا، 3 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

ممبئی میں ہندوستانی بحریہ کے ڈاکیارڈ پر جنگی جہاز آئی این ایس رنویر پر ایک زوردار دھماکا ہوا جس میں ہندوستانی بحریہ کے تین فوجی ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا آئی این ایس رنویر کے اندرونی کمپارٹمنٹ میں ہوا۔ جہاز کے کپتان اور عملے نے اس واقعہ کے فورا بعد احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔آئی این ایس رنویر کو گذشتہ سال نومبر سے مشرقی بحریہ کمانڈ سے کراس کوسٹ مہم پر تعینات کیا گیا تھا اور اسے جلد ہی بیس پورٹ پر واپس جانا تھا۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ آئی این ایس رنویر ہندوستانی بحریہ کے راجپوت کلاس کے پانچ تباہ کن جہازوں میں سے چوتھا ہے۔ یہ جہاز 21 اپریل 1986 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل ہوا تھا۔اس کے ہتھیاروں میں سطح سے سطح اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، طیارہ شکن، میزائل شکن بندوقیں، ٹارپیڈو اور اینٹی سب میرین راکٹ لانچر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker