اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا میں مبتلا، ای سی سی کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا اور تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی نے 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق شوکت ترین گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker