علاقائی

وانا:فرسٹ کمشنر ٹورڈی سائیکل ریس ریلی ،بچو ں کی حوصلہ افزائی کیلئے رقم تقسیم

وانا(حفیظ وزیر)گزشتہ برس 30 نومبر 2021 کو فرسٹ کمشنر ٹورڈی سائیکل ریس ریلی کے موقع پر وانا ماڈل سکول کے بچوں نے پی ٹی شو کا مظاہرہ کیا تھا ۔تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر لطیف نے سکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے 50 ہزارروپے کیش کا اعلان کیا تھا ،اڑھائی ماہ بعد یہ رقم اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور ایڈیشنل کمشنر وانا صادق علی نے سکول ڈائریکٹر سیف الرحمان کو فراہم کردی۔اس موقع پر پی ٹی شو میں حصہ لینے والے بچے بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker