بین الاقوامی

چین کا اقتصادی حجم دنیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

چین کا اقتصادی حجم دنیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،سربراہِ قومی بیورو برائے شماریات

بیجنگ ()
چین کے قومی بیورو برائے شماریات نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق ،دو ہزار اکیس میں چین کے جی ڈی پی کی کل مالیت 114.367 ٹریلین یوان رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں8.1 فیصد زیادہ ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق
چین کےقومی بیورو برائے شماریات کے سربراہ ننگ جی زے نے بتایا کہ یہ اعدادو شمار اس امر کے عکاس ہیں کہ چین کی مجموعی قومی طاقت، سماجی پیداواری صلاحیت اورعوام کےمعیار زندگی میں مزید بہتری آئی ہے اور چین کی ترقی کی مضبوط بنیاد ، عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
دو ہزار اکیس میں چین کے جی ڈی پی کی کل مالیت دنیا میں دوسرے نمبر پر رہی ،فی کس جی ڈی پی 12551 ڈالر ہے جو اعلی آمدن والے ممالک کے معیار کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ،صنعت اور مینوفیکچرنگ کی ویلیو ایڈڈ مسلسل دس سال سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں ، اشیا کی تجارت اور زر مبادلہ کے ذخائر پہلے نمبر پرجب کہ سروسز کی تجارت،بیرونی سرمایہ کاری اور اندرونی کھپت کی منڈی کا حجم دوسرے نمبر پر ہے۔
دو ہزار اکیس میں اناج کی کل پیداوار 6828.5 لاکھ ٹن رہی۔ 220 سے زیادہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار دنیا کے پہلے نمبر پر ہے جب کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی قوت بھی مضبوط ہوئی ۔
سال دو ہزار اکیس میں 12 ملین نوکریوں کا اضافہ ہوا اور عوامی اشیائے ضروریہ کی کل خردہ فروخت 44 ٹریلین یوان تک جا پہنچی اور اقتصادی اضافے میں اندرونی ضروریات کا تناسب 79.1 فیصد رہا۔
دو ہزار اکیس میں دنیا کی اقتصادی ترقی میں چین کی شرح خدمات پچیس فیصد ہونے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker