
اسلام آباد،سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن پر ایس او پیز کی کھلے خلاف ورزیاں جاری ،ڈائریکٹر ون ونڈو سمیت پانچ اہلکاروں کے کیسز مثبت نکل آئے ،ڈائریکٹر ون ونڈو خضرحیات ستی علیل ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ون ونڈو پر تعینات ماجد ،مہرین ،نعمان اور خرم کے ٹیسٹ مثبت نکل آئے ،ون ونڈو پر اہلکاروں میں مثبت کیسسز کے باعث خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔