اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جسٹس عمرعطا بندیال کی تعیناتی سے عدلیہ کے اہم دور کا آغاز ہوگیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی کو عدلیہ کیلئے ایک انتہائی اہم دور قرار دیدیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ ججز کی تعیناتی ہونی ہے جب کہ ہائی کورٹ میں کئی درجن ججز کو تعینات ہونا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس عمرعطابندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی سے عدلیہ کیلئے ایک انتہائی اہم دور کا آغاز ہوگیا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ نئے چیف جسٹس کی عدالتوں میں کوالٹی ججز تعیناتی سے نظام انصاف بدل سکتے ہیں۔خیال رہے جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ہے، جسٹس عطابندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker