اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد، دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید، دونوں دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ ایک پولیس اہلکار فرض پر قربان ہو گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے۔ دورانِ چیکنگ موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دلیری سے مقابلہ کیا اور دو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker