
پشاور ،ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاورمحمد افضل خان نیازی نے فیٹف اہداف کے حصول کے لیے غیرقانولی حوالہ ہنڈی اور فارن کرنسی امریکی ڈالرز کی غیرقانونی سمگلنگ کے کاروبار میں ملوث افرادکے خلاف بڑا کریک ڈاون کرکے ایک ارب پینتیس کروڑ پچپن لاکھ اکیاسی ہزاردو پچاسی روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی کے غیرقانونی کاروباراورمتوازی بینکنگ سسٹم میں ملوث ملزمان خورشید خان اورہمایوں خان کوکامیاب کارروائی میں فارن ریگولیشن ایکٹ اورمنی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت گرفتارکرنے کے علاوہ کرنسی سمگلر طیب ولد اول محمد کو شعبہ بازارپشاور سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی کرنسی سمیت گرفتارکر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی ثنا اللہ عباسی اورڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی کے مجاہد اکبر خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرایف آی اے کمرشل بینکنگ سرکل محمد افضل خان نیازی کی نگرانی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی خصوصی ریڈ پارٹیوں نے کرنسی کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث کرنسی سمگلروں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیاجن سے بھاری مالیت کی کرنسی بھی قبضہ میں لے لی گی۔ ایف آئی اے کی ٹیم کوکرنسی کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب کارروائیوں پرڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی اورڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی کے مجاہد اکبرخان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل محمد افضل خان نیازی کی فرض شناسی اور شاندارمثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکی پوری ٹیم کو شاباش اورمبارکباد دی۔