اسلام آ باد،وفاقی دارلحکومت میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایات پر اے سی سیکرٹریٹ کا مختلف علاقوں کا دورہ ، دکانوں پر قیمتوں کی جانچ پڑتال کی گئی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے گے، اسسٹنٹ کمشنر انیل سعید نے کہا کہ پولی تھین بیگ کے غیر مجاز استعمال کی بھی جانچ کی گئی ،کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے سیکرٹریٹ انیل سعید کا علاقہ کی مختلف مارکیٹ کا دورہ جہاں پر انہوں نے قیمتوں کی جانچ کی اورکورونا ویکینیشن کی صورتحال کی نگرانی کی،پھلوں،سبزیوں، دودھ کی دکانوں، بیکریوں، ریستورانوں، کیش اینڈ کیریز اور جنرل اسٹورز میں پولی تھین بیگ کے غیر مجاز استعمال کی جانچ کی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ اور وارننگ دی گئی ہے۔ مزید علاقہ سترہ میل اور بہارہ کہو احساس راشن پروگرام کے تحت رجسٹریشن بھی چیک کی گئی۔اس حوالے سے انیل سعید کا کہنا تھا کہ انشاااللہ میرا جو میشن ہے اس پر کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھتا ہوں مزید علاقہ میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں اور رہیں گی۔