بین الاقوامی

بچین کی فائیو جی ٹیکنالوجی کےاستعمال پر پابندی برطانیہ کے لیے نقصان د ہ ہے

برطانیہ میں چین کی فائیو جی ٹیکنالوجی کےاستعمال پر پابندی خود برطانیہ کے لیے نقصان د ہ ہے ،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے پیر کے روز نیوز بریفنگ کے دوران چینی کمپنی ہوا وے میں برطانوی جاسوس کی تعیناتی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات چین کے مشاہدے میں آئی ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ برطانوی میڈیا نے حال ہی میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہواوے کمپنی پر عائد پابندیوں سے برطانیہ کے 5G تعمیراتی اہداف تاخیر کا شکار ہوں گے۔برطانیہ میں آکسفورڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے کے مطابق، ہوا وے جیسی اہم ترین کمپنیوں کو برطانوی فائیو جی انفراسٹرکچر کی تعمیراتی مارکیٹ میں داخلے سے روکنا ، اگلی دہائی میں برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورک کی تعیناتی لاگت میں نو سے انتیس فیصد تک اضافہ کرے گا۔برطانیہ میں محض چند افراد اور قوتوں نے سیاسی مفادات کے تحت کسی دوسرے ملک کی پیروی کرتے ہوئے قومی سلامتی کے تصور کو بے جا توسیع دی ہے اور مخصوص چینی کمپنیوں پر حملہ کیا ہے ۔ تاہم ، اس کے باعث برطانوی لوگ ہی 5G کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں ۔ یہ صریحاً خود کو اور دوسروں کوبھی نقصان پہنچا نے کے مترادف ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker