
اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کورونا حملوں کی زد میں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کے نتائج آنا شروع ہوگئے ۔متعدد تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کورونا کی گرفت میں آگئے،ڈی ایچ او کی جانب سے پانچ سکولز کو بند کرنے کی سفارش کر دی گئی،ماڈل سکول فار گرلز ایف سکس ٹو،جی سکس 1/2 بند کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا جبکہ اسلام آباد ماڈل سکول iv شکریال اور جی ٹین فور بھی بند کرنے کی سفارش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔خیال رہے اسلام آباد میں تین یا تین سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پر گذشتہ روز بھی دو ادارے سیل کئے گئے تھے۔