اہم خبریںپاکستان

سانحہ مری، مزید انکشافات سامنے آ گئے،تحقیقاتی رپورٹ مکمل

راولپنڈی،سانحہ مری پر قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس میں قرار دیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت سے سانحہ مری پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق سانحہ مری پر قائم کی گئی 5 رکنی کمیٹی نے تحقیقاتی کمیٹی نے فائنڈنگز کو ڈرافٹ کی شکل دیدی ہے اور کل وزیر اعلی پنجاب کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔کمیٹی نے مری میں زندہ بچ جانے والوں کے بیانات اور افسران کے بیانات کا جائزہ لیا ، انتظامی محکموں کے 30سے زائد افسران کے بیانات قلمبند کئے گئے جبکہ سیاحوں نے 7 اور 8 جنوری کی رات کو خوفناک تجربہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ نے قرار دیا کہ انتظامیہ کی غفلت سے سانحہ پیش آیا ، 3 دن بعد مری جانے والے راستے بند کردینے چاہئے تھے، مری جانے والے راستے 5 دن برفباری ہونے اور 2 دن تاخیر سے بند کئے گئے جبکہ برف ہٹانے والی مشینری ایک جگہ کھڑی تھی اور عملہ غائب تھا، محکمہ موسمیات کی وارننگ کو بھی مسلسل نظر انداز کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے مری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران کمیٹی نے سفارش کی کہ مری میں دوبارہ سانحے سے بچنا ہے تو غیرقانونی تعمیرات گرانی ہوں گی اور تجاوزات ختم کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کرنا ہوگا۔کمیٹی نے غیرقانونی تعمیرات، عمارتیں ،پلازے اور ہوٹل سیل کرنے، کار پارکنگ نہ رکھنے والے ہوٹلز، شاپنگ مالز اوراپارٹمنٹس کوبھی بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ مری ایکسپریس وے سمیت مری کی تمام ملحقہ شاہراہوں پرغیر قانونی تجاوزات بڑی رکاوٹ قرار دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق متعددپیغامات کے باوجودمشینیری بروقت نہ بھیجی گئی ،باڑیاں روڈ پر صفائی کرنیوالی مشین روک لی گئی،آپریٹرنے کہامشین خراب ہے،پتہ چلاڈیزل ختم تھا،میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے طوفان سے متعلق آفیشل نوٹس جاری نہیں کیا،برف ہٹانیوالی مشینری بنائے ہوئے پوائنٹس پرموجودنہ تھی،لوئرٹوپہ،ٹھنڈاجنگل،کلڈانہ پردرخت اوربجلی کی تاریں گرگئیںمحکمہ جنگلات کے ملازمین نے متعلقہ نمبرزبندکردیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker