
گلگت ۔۔۔ ایس ایچ او تھانہ دنیور نے مخبر کی اطلاع پر اوشکھنداس جاگیر پتی میں رات گئے ہمراہ عملہ پولیس سید دلدار حسین، شوکت عباس ، تنویر ،حسین ، ذیشان علی چھاپہ مارکر ملزم نذیر احمد ولد ابراہیم ساکن اوشکھنداس کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے شراب کشید کرنے والے آلات اور تیار شدہ 4لیٹر شراب کو قبضے میں لینے کے بعد ملزم کی نشاندہی پر زیر زمین سے 7 عدد پلاسٹک کے ڈرموں سے خام مال(خمیر)کی برآمدگی کی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین نے عملہ دنیور تھانہ کو شاباش دی ہے۔