اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا کی پانچویں لہر کراچی پر بھاری، مثبت کیسز کی شرح39فیصد سے تجاوز

اسلام آباد /کراچی ،کورونا کی پانچویں لہر کراچی پر بھاری پڑنے لگی،کیسز کی شرح 40 فیصد کیقریب پہنچ گئی، 95 فیصد مریض اومی کرون سے متاثر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں6124ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2412مثبت نکلے، سندھ بھرمیں کورونا کے 2622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک مریض دم توڑگیا، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 39.39 فیصد تک پہنچ گئی، 229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 18 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ماہرین صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔ادھر ملک کے دیگر حصوں میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار 27 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 12 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 551 ہے۔ ملک میں 13 لاکھ 24 ہزار 147 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 63 ہزار 584 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار 27 نئے مریض سامنے آئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد میں 366 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔لاہور میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ 2 فیصدتک جاپہنچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 669 کیسز سامنے آئے، پنجاب بھر میں ایک روزمیں853نئے کیسز رپورٹ ہو ئے، کیسز کی کل تعداد 452362 ہو چکی ہے۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوئے، 99 نئے کیسز سامنے آئے، مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 199 ہوگئی۔کوئٹہ میں کوروناوائرس کے پھیلنے کی شرح 3 اعشاریہ 23 فیصد ہوگئی، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے14کیسزرپورٹ ہوئے، کیسز کی تعداد33ہزار699 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker