اسلام آباد ،جنرل سیکریٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود کی جانب سے سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کو جوائن کرنے والے آفیسرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں سی ڈی اے کے انتہائی محنتی دیانتدار اور فرض شناس آفیسرز کو آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے انتہائی اہم عہدوں کی ذمیداری سونپی گئی۔
صفدر سلیم کو سپریم ہیڈ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن،چوہدری طارق کو وائس پریزیڈنٹ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن، اصغر امام کو ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن کی زمہ داریاں سونپی گئیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر معشوق علی شیخ نے اپنے بیان میں آفیسر ایسوسی ایشن کی کاوشوں کی تعریف کی اور اپنے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بھرپور انداز میں ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی۔اس موقع پر تمام سی ڈی اے آفیسرز نے تینوں آفیسرز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں آفیسرز ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر ادارے کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔سپریم ہیڈ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن محمد صفدر سلیم نے نے اپنے بیان میں کہا ایگزیکٹو ممبران سی او اے کا شکریہ ادا کیا اور سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں پیش کرنے کا وعدہ کیا۔ وایس پریزیڈنٹ کا اہم عہدہ دینے پر چوہدری طارق نے تمام آفیسرز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بیان میں کہا سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن جس طرح سے ماضی میں کام کر رہی تھی اور جس طرح سے آفیسرز کے حقوق کا دفاع ہر فورم پر کرتی رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ بطور وائس پریزیڈنٹ میں ایک ورکر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن کا عہدہ سنبھالنے والے آفیسر اصغر امام صاحب نے اس موقع پر کچھ مسائل کا ذکر کیا جس پر جنرل سیکریٹری سی او اے نے یقین دھانی کرائی آپ کے ساتھ مل کر انشا اللہ تعالی ان کو حل ہر حال میں نکالنے کے لیے ہر فورم پر کوشش کی جائے گی۔سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے تمام آفیسرز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بیان میں کہا۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن انشا اللہ تعالی ہمیشہ کی طرح وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کے ویژن کے مطابق چہرمین سی ڈی اے جناب عامر علی احمد صاحب اور ان کی ٹیم ممبران کے ساتھ مل کرملکی ترقی اور آفیسرز کی حقوق کے لیے دن رات محنت سے کام جاری رکھے گی۔ صفدر سلیم کو سپریم ہیڈ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ چوہدری عامر شہزاد ،چیئرمین ریاض خان ، سرپرست اعلی میاں محمد ، سیکریٹری ایڈمن عبدالرحیم گاذر ،سیکریٹری فنانس آفتاب حسین ، جوائنٹ سیکرٹری شبیر تنولی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اکرم رانجھا ،ڈپٹی ڈائریکٹر عقیل سندھو اور سی ڈی اے کے انتہائی اہم آفیسرز نے شرکت کی۔ تمام ایگزیکٹیو کونسل ممبران نے سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن جوائن کرنے والے آفیسرز کو مبارکباد پیش کی۔ اور مستقبل میں آفیسرز کے حقوق کے لیے مل کر انشا اللہ تعالی بھرپور انداز میں کوشش کی جائے گی۔ اور سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن ہمیشہ کی طرح ادارے کی فلاح کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے گی۔