
اسلام آباد،وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پٹرول کی قیمت میں تین روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی تین روپے بڑھائے گئے ہیں جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 144 روپے 62 پیسے کا ہوگیا، اسی طرح مٹی کا تیل بھی تین روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل تین روپے 33 پیسے اضافے کے بعد 114 روپے 54 پیسے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر منی بجٹ کے دوسرے ہی روز پٹرول بم گرا دیا ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر فی لٹر 3 روپے ایک پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 147روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لٹر نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے ہو گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی لٹر نئی قیمت144 روپے62پیسے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ 15 روز قبل بھی حکومت کی طرف سے نئے سال پر مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات 4 روپے 15 پیسے تک مہنگی کردی گئی تھی۔