
اسلام آباد،آل پاکستان پیرامیڈکل اسٹاف فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد خان کی قیادت میں وفاقی ہسپتالوں پمز، پولی کلینک،نرم، فیڈرل جنرل ہسپتال،ٹی بی ہسپتال، فیڈرل میڈیکل کالج کی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان،نعیم خان اور عبدالوحید بابی سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی
جس میں وفد نے علی نواز اعوان کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے ریجنل صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، وفد نے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کے پیرامیڈکل اسٹاف کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا اور وفاقی وزارت صحت کی جانب سے خیبرپختونخوا کی طرز پر سروس اسٹرکچر کی فراہمی پر سرد مہری پر تشویش کا اظہار کیا ۔علی نواز اعوان نے اس سلسلے مکمل تعاون اور مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا۔ ملاقات میں پمز سے چوہدری انس،ملک زیشان،نرم سے جاوید ،پولی کلینک سے ارشد محمود ،ٹی بی اسپتال سے نواز خان اور دیگر پیرامیڈکس شامل تھے۔