اہم خبریںپاکستان

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کو نجی بینکوں کی ناکامی قرار دے دیا

لاہور،ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کو نجی بینکوں کی ناکامی قرار دے دیا، ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بے نامی بینک اکاونٹس سے ہی منی لانڈرنگ کی،منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ مرکزی ملزمان ہیں،منی لانڈنگ کے لیے بے نامی اکاونٹس کا استعمال نہ روکنا بینکوں کی واضح ناکامی ہے، ایف آئی اے نے بے نامی اکاونٹس نہ پکڑنے پر اسٹیٹ بینک کو نجی بینکوں کے خلاف کارروائی کی درخواست بھی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی بینکرز سے متعلق تحقیقات کی رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ میں بینکرز کے کردار سے متعلق اسٹیٹ بینک سے انکوائری کرائی گئی، رپورٹ کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کوئی بینکر قصوروار نہیں پایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکرز کے خلاف منی لانڈرنگ میں مدد کے ثبوت نہیں ملے، ایف آئی اے کی رپورٹ حتمی ہے جس میں کسی بینکر کو ملزم نہیں بنایا گیا۔ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسرے کیسز کی طرح اس میں بھی ماسٹر مائنڈ وہی ہیں جنہوں نے فائدہ اٹھایا، بے نامی اکاونٹس کا آپریٹ ہونا کمرشل بینکوں کی ناکامی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو اس معاملے کی انکوائری کے لیے درخواست دی، کہا جا سکتا ہے کہ بینکرز کا اس جرم میں کوئی کردار نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker