
ہنزہ۔۔۔۔۔۔ نوجوانوں کی تنظیم اسکارف کی جانب سے منعقدہ وینٹر اسپورٹس لووڈ سیزن فورمیں شرکت لئے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور کینیڈین ہائی کمیشن کے کھلاڑیوں سمیت التت ہنزہ پہنچ گئیں ۔التت ہنزہ کے ہزار سالہ قدیم تاریخی تالاب میں منعقدہ قراقرم وینٹر اسپورٹس لووڈ سیزن فور کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنزہ اور کینیڈا کے موسم مماثلت پائی جاتی ہے التت ہنزہ کے نوجوانوں کی تنظیم اسکارف سرمائی کھیلوں کے منظم اور منفرد انداز کے پروگراموں کی مددسے نوجوانوں کے لیے مثبت اور تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد کررہی ہے جوکہ قابل تعریف اور احسن اقدام ہے۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پہاڑی علاقوں پر اور پہاڑی علاقوں کے باسیوں پر بہت اثرات مرتب ہوئے ہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کے لیے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر ایک اپنے جگہ پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں موسمیاتی تغیرات سے نمٹنا اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے ہنزہ کے خواتین خاص کر لڑکیوں کی مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں حصہ لینے کی عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے یہاں پر لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی آئس ہاکی کو ماہرانہ انداز میں کھیل رہے ہیں جو یک خوش آئند بات ہے۔ اس کے بعد وینڈی گلیمور کنیڈین ہائی کمشنر کنیڈین ہائی کمیشن کے خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ آئس ہاکی کے ایک مقابلے میں ریفری کے فرائض سر انجام دیں۔اس مقابلے میں کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے ایک خاتون کھلاڑی نے سرینا ہوٹلز کی ٹیم کے ساتھ جبکہ دوسری خاتون کھلاڑی نے التت شیکم کے خواتین ٹیم کے ساتھ حصہ لیا ۔دلچسپ مقابلے کے بعد التت شیکم کی ٹیم نے سرینہ ہوٹلز کی خواتین ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ۔جبکہ اس سے بیشتر لڑکوں کے ایک مقابلے میں لکسس ہوٹل کی ٹیم نے الکریم بیکرز کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔