اہم خبریںپاکستان

چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی اور بحالی کے منصوبوں کا دورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے اسلام آباد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاتی ترقیاتی اور بحالیاتی کاموں میں ہونے والے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے بورڈ ممبران بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔ہفتہ کو چیئرمین سی ڈی اے نے ایف نائن پارک میں جاری ترقیاتی اور بحالیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ شعبوں کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے نے بورڈ ممبران کے ہمراہ اتاترک ایونیو کا بھی دورہ کیا اور رش اوقات میں اتاترک ایونیو کو ٹریفک کے لئے کھولنے کے لئے جاری بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ایف سیون اور ایف ایٹ میں کی جانے والی روڈ کارپیٹنگ کا بھی جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں میں کام کا معیار تسلی بخش نہ ہونے پرائریکٹر روڈز کو سرزنش کی اور حکم دیا کہ مذکورہ کام کو ازسر نو ٹھیکیدار کے اخراجات سے کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker