اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کردیاگیا ،انجم شہزاد تنولی کو این اے 53کا ضلعی صدر مقررکیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدرعلی نوازاعوان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق انجم شہزاد تنولی کو حلقہ این اے 53 کا صدر مقررکیا گیا ہے۔ این اے 53 کیلئے ایک 23 رکنی مشاورتی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس کی صدارت این اے 53 کے صدر انجم شہزاد تنولی کریں گے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کی تنظیمی سازی مشاورتی کمیٹی کا بنیادی مینڈیٹ ہوگا جس پر وہ حلقہ صدرکو سفارشات دے گی۔ این اے 53 کی مشاورتی کمیٹی میں افضل خٹک ، ارسلان عباسی، اویس عباسی ، چوہدری عبدالستار، چوہدری نیازگجر، چوہدری وقاراحمد، حیدر بن مسعود، عمران خان ، خالد وزیر، منان کیانی ، مصطفی کیانی، ندیم ستی، راجہ حامد کیانی، راجہ لطیف ، راجہ مسعود دانیال، راجہ ندیم عباسی، راجہ طاہرنواز، ریاض امین بنگش، رضوان نگیال ، سلیم آفریدی، طارق دلدار چوہدری، وزیرانور اور وقار بختاوری شامل ہیں۔