اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بارش اور برفباری کے باعث لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ، این ڈی ایم نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 18 تا 20 جنوری 2022 سے ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ داخل ہو گا جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے اس کے علاوہ دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں منگل اوربدھ کو لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے ترجمان این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا اور شہریوں محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردیں ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز متعلقہ محکموں کیساتھ رابطہ قائم کر کے حساس مقامات پر ضروری مشینری اور دیگر ایمرجنسی ساز و سامان کی موجودگی یقینی بنا ئیں،سیاح اور مسافر حضرات کو موسم کے احوال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے ۔تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker