اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب میں دھند کا راج ‘ لاہور سیالکوٹ سمیت کئی مقامات سے موٹروے بند

 دھند کے باعث حدِنگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے کے مختلف جہگوں سے بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹھوکرنیازبیگ سے کالا شاہ کاکو اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیاہے۔ موٹروے ایم2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند کیا گیا ہے۔موٹروے ایم تھری فیض پور لاہور سے درخانہ تک دھندکی وجہ سے بند کی گئی ہے۔ شورکوٹ موٹرویایم 4 کو باہو انٹرچینج سے ٹوبہ، گوجرہ انٹرچینج تک بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹروے باہو انٹرچینج سے عبدالحکیم تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔واضح رہے کہ آج صبح موٹرو ے ایم 2 کو حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا جب کہ لاہور سے سیالکوٹ ایم 11 اور لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری کوحد نگاہ بہتر ہونے پر کھولا گیا۔دوسری جانب اوکاڑہ نیشنل ہائی وے اور گرد و نواح میں شدیددھند کا راج ہے جس کے باعث حدنگاہ انتہائی کم اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ہائی وے حکام کا کہنا ہے کہ دوران سفر ڈرائیور حضرات گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھیں مسافر حضرات غیرضروری سفر سے اجتناب کریں اور دورانِ سفر گاڑیوں کی فوگ لائٹس کو آن رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker