
اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ہمشہ کی طرح اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی ہے اور حکومت نے فنانس بل کامیابی سے منظور کروا لیا ہے
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف شور مچا سکتی ہے ان کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے،علی نواز اعوان نے کہا کہ فنانس بل کے ذریعے اکانومی کی ڈاکومنٹیشن کی گئی ہے جبکہ سٹیٹ بینک کو خود مختاری دینا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ تھا اپوزیشن کی طرف منی بجٹ کی وجہ سے واویلا کھوکھلا ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمانی روایات صرف قومی اسمبلی میں یاد آتی ہیں جس طرح سندھ اسمبلی میں تمام روایات اور آئین کو پس پشت ڈال کر قانون پاس کروائے جاتے ہیں وہ سب جانتے ہیں علی نواز اعوان نے کہا کہ خواجہ آصف نے بہت اچھی بات کی کہ دو دو ارب روپے لگا کر شادیاں نہیں کرنی چاہییں کاش یہ مشورہ وہ مریم نواز کو براہ راست دے دیتے تاکہ پارلیمنٹ کا فورم استعمال نہ کرنا پڑتا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خواجہ آصف جیسے سینیئر رہنما بھی اپنی بات مریم کے سامنے کرنے سے ڈرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ کلچر صرف پاکستان تحریک انصاف کا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے کوئی بھی کارکن اپنی بات کہ سکتا ہے وہ چاہے پرویز خٹک ہو یا کوئی عام کارکن اختلاف رائے تحریک انصاف کا خاصہ ہے۔