ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے بڑھ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 999 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 407 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 449 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار 951 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 675 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 10 کروڑ 11 لاکھ 24 ہزار 956 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 61 لاکھ 62 ہزار 35 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024