علاقائیگلگت بلتستان

زلزلہ متاثرہ علاقوں میں طبی کیمپ کا انعقاد

گلگت (آئی پی ایس) پاک آرمی نے سب ڈویژن  روندو کے زلزلے سے متاثرہ گاؤں گنجی اور تلو  میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس کے دوران 137 بچوں اور 111 خواتین سمیت 357 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، اور مستحق مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ کیمپ کے انعقاد میں محکمہ صحت بلتستان کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف نے پاک آرمی کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کیا۔ اس موقع پر سینیر فوجی حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker