جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا میں لوگوں کو زیر زمین نصب بارودی مواد سے بچانے والا چوہا 8 سال کی عمر میں چل بسا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماگا وا نامی چوہے نے کمبوڈیا میں اپنے کیرئیر کے دوران 39بارودی سرنگیں اور 28بار بارود کا سراغ لگایا۔ امریکہ اور بیلجیم کی غیر منافع بخش تنظیم کی تاریخ میں پہلی بار چوہے کو گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق تنزانیہ میں قائم بیلجیئم کی ایک تنظیم نے چوہے کو بارودی سرنگ کو سونگھنے کی تربیت دی تھی۔عالمی میڈیا کے مطابق چوہے کا وزن اور قد عام چوہوں کی نسبت قدرے زیادہ تھا مگر اس کے باوجود وہ زیر زمین دبائی گئی بارودی سرنگ کو محسوس نہیں ہوتا تھا۔مگاوا نے ایک لاکھ 41ہزار مربع میٹر سے زیادہ کی زمین کو بارودی مواد سے پاک کرنے میں مدد دی۔