
گلگت (آئی پی ایس) سینگل، گیچ، گوہرآباد اور تھنگداس کی عوامی کمیٹی کا سوشل میڈیا پر ذریعے عمائدین کے خلاف انسداد دہشت گردی کی مقدمات کے خلاف ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ
1۔ عوام و عمائدین انتظامیہ۔ کے اس عمل کو عوام کا بھروسہ توڑنا کے مترادف سمجھتی ہے۔
2۔ عوام و عمائدین متفقہ طور پر اس ایف آئی آر کی مسترد کرتے ہیں اور اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
3۔ یہ کہ عوام و عمائدین کل بروز جمعرات شام 3 بجے تک امن کمیٹی اور سرکار کو مہلت دیتے ہیں کہ کل تین بجے تک ایف آئی آر کو غیر مشروط طور پر ختم کیا جائے۔
4 ۔ اگر کل شام تین بجے تک اگر ایف آئی کو ختم کر کے 10 جنوری والے معاہدے کی کسی بھی سطح پر خلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ گاؤں کے تمام افراد اجتماعی گرفتاریاں دیں گے، پانی اور غذر روڑ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔