اسلام آبادپاکستانعلاقائی

وزیراعظم سے علی زیدی اور امریکی بزنس مین کی ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرسمندری امور سید علی حیدر زیدی اور امریکن بزنس کونسل پاکستان کے ایگزیکٹیو ممبر عدنان اسد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عدنان اسد نے وزیرِ اعظم کو بزنس کونسل کے ممبران و سرمایہ کاروں کی موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے اعتماد کے بارے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی پر گفتگو کی گئی وزیر سمندری امور نے وزیرِ اعظم کو ساحلی سیاحت کی موجودہ استعداد اور وزارت کے اس کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے  آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے ساحلی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کو تیز کرنے اور اسکے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker