اسلام آباد (آئی پی ایس) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی فیٹف ٹارگٹس کے تحت کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ۔ ضلع بونیرمیں چھاپے کے دوران کرنسی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر افضل نیازی کے مطابق مختلف چھاپوں میں پانچ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے 23 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔ ملزمان سے 28 ہزار سعودی ریال بھی برآمد ہوئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر خیبر پختونخوا کی نگرانی میں کارروائی کی گئی ۔