بین الاقوامی

چین لائیو اسٹریم کے ذریعے خریدوفروخت کے شعبے میں عالمی راہبربن چکا ہے، میڈیا

بیجنگ ،ہانگ کانگ کے اخبار ساتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی جس کے مطابق چین میں لائیو اسٹریم کے ذریعے خریدوفروخت بھرپور ترقی کر رہی ہے ۔

آئی ریسرچ کنسلٹنگ کیمطابق دو ہزار تیئیس میں، چین میں لائیو اسٹریم کے ذریعے خریدوفروخت کا کل حجم 49 کھرب یوان سے تجاوز کر جائے گا۔چین میں انٹرنیٹ کی بنیادی تنصیبات کا مکمل نظام ، لاجسٹکس کا جدید نظام اور دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔اسی وجہ سے لائیو اسٹریم خریدوفروخت کے فروغ میں ایک مددگار ڈیجیٹل آلہ ہے۔اطلاعات کے مطابق چین میں متعین غیرملکی سفارتکاروں نے بھی لائیو اسٹریم کے ذریعے اپنے ملک کی مصنوعات کو فروخت کرنے کا تجربہ کیاہے۔ یاد رہے کہ نومبر دو ہزار اکیس میں چائنا میڈیا گروپ کے صحافیوں اور آن لائن خریداری کے نامور میزبان نے مشترکہ طور پر ایک لائیو اسٹریم کیا جس میں صرف دو گھنٹوں میں 26 ٹن افغان چلغوزے فروخت ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker