بین الاقوامی

چین اور خلیج تعاون کونسل کا اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کر نے پر اتفاق

بیجنگ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے صوبہ جیانگ سو کے شہر ووشی میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف بن فلاح کے ساتھ ملاقات کی۔ فریقین جامع اتفاق رائے پر پہنچے نیز چین کی وزارت خارجہ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹریٹ کے مشترکہ بیان پر دستخط کیے گئے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق دونوں فریقوں نے چار نکات پر اتفاق کیا ، ایک ، جتنی جلد ممکن ہو چین- خلیجی ریاستوں کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کی جائے، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے اور عملی تعاون کی سطح کو بہتر بنایا جائے۔ دوسرا 2022 سے2025 تک چین-خلیجی ریاستوں کے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے ایکشن پلان پر جلد از جلد دستخط کیے جائیں۔ تیسرا ، چین-خلیجی ریاستوں کے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات مکمل کیے جائیں اور آزاد تجارتی زونز قائم کی جائیں نیز تجارتی آزادی و سہولت کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔چوتھا، چین-خلیجی ریاستوں کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چوتھا دور ،مقررہ وقت پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد کیا جائے ، دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹیجک روابط کو مضبوط بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker