گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم

سکردو(آئی پی ایس) گورنر گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پرچیئرمین انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان بریگیڈیئر (ر) سلیم محمود نے فوری طور پر حالیہ زلزلہ سے متاثرہ تحصیل روندو کے مختلف گاؤں جن میں گنجی،تلو بروق، یلبو،سلبو۔،سبسر و دیگر علاقوں کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جن میں نان فوڈ آئٹم بھی شامل ہیں ابتدائی مرحلے میں 50مکمل منہدم شدہ گھروں کے متاثرین میں شیلٹر پیکیج جس میں فی گھرانہ 14 سی جی آئی شیٹس،ایک ٹول کٹ،ایک کیچن سیٹ،انگیٹھیاں ،سولر لیمپ،6 عدد کمبل و دیگر سامان تقسیم کیا گیا،دوسری جانب معمولی نقصان والے 50 گھرانوں کیلئے نان فوڈ آئٹمز بھی تقسیم کئے گئے۔اس سے قبل گنجی اور تلو بروق کے زلزلہ متاثرین کیلئے پہلی کھیپ میں شیلٹر پیکیج و دیگر امدادی سامان تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ سیکریٹری انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان رانا عمران خان نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے سے قبل انجمن ہلال احمر کی جائزہ ٹیموں نے ان گاؤں کا باقاعدہ جائزہ سروے کیا تھا جس کی تفصیلی رپورٹ میں ان علاقوں کو  زیادہ متاثر ہ قرار دیا گیا جس کے بناء پر ادارے کی جانب سے شیلٹر پیکیج کا اجراء کیا۔ گورنر گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت راجہ ناصر علی خان،ایم ڈی بیت المال و دیگر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker