اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سانحہ مری کے 6روزبعد مال بردار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دے دی گئی

مری میں گاڑیوں اور سیاحوں کی آمدورفت میں 6روز پابندی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مال بردار وہیکلز کو داخلہ کی اجازت دے دی،فیصلہ کا اطلاق آج رات سے ہو گا،پٹرول،ڈیزل،مٹی کا تیل،اشیائے خوردونوش والی گاڑیاں مری داخل ہو سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کے بعد ملکہ کوہسار کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ضلعی انتظامیہ نے پٹرول،اشیائے خوردونوش کی ممکنہ کمی کے پیش نظر مال بردار گاڑیوں کو مری میں داخلہ کی اجازت دے دی،ایندھن سمیت کھانے پینے کی اشیا والی ہیوی ٹرانسپورٹ کو آج سے مری داخلہ کی اجازت ہو گی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصلہ کا اطلاق آج رات دس بجے سے ہو گا۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ٹریفک پولیس مری کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔فیصلہ کے مطابق دس وہیل والے ٹرک آج رات سے مری داخل ہو سکیں گے،سیاحوں کے مری میں داخلہ پر پابندی 17جنوری تک برقرار رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker