پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ، ایک دن میں 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ،ویکسین کی ایک ڈوز لینے والے افراد کی تعداد بھی 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 987 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 699 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 44 ہزار 120 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 39 لاکھ 35 ہزار 232 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.7 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 628 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 10 کروڑ 4 لاکھ 10 ہزار 291 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 52 لاکھ 25 ہزار 220 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024