
ہنزہ(رپورٹ سلیم برچہ ، اسلم شاہ) قراقرم ونٹر لووڈ سپورٹس سیزن تھری میں آئس ہاکی، آئس کلائمبنگ ، مونٹین سائکلنگ اورگلیشیر واک کے مقابلوں میں گلگت بلتستان سمیت چترال کے علاوہ کینیڈا سے بھی ٹیمیں شرکت کریں گے ۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مقابلوں میں 10 ٹیمیوں کے 346 مرد و خواتین کھلاڑی اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ التت ہنزہ کے نوجوانوں کی تنظیم اسکارف کی جانب سے منعقدہ وینٹر اسپورٹس لووڈ کے باقاعدہ آغاز 13جنوری سے التت ہنزہ کے ہزارسالہ قدیم تاریخی تالاب میں ہوگا اس حوالے التت ہنزہ میں اسکارف کی جانب سے منعقدہ پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا پریس بریفنگ میں صدر صادق سلیم نے ہنزہ پریس کلب کے نمائندوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ التت ہنزہ کے نوجوانوں کی تنظیم اسکارف کی کوششوں سے شروع کی جانے والی قراقرم وینٹر اسپورٹس لووڈ نے پچھلے تین برس میں نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت حاصل کی ہے جس کی وجہ سے آج بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی ان مقابلوں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے ان مقابلوں کی تفصیلات بتانے ہوئے کہا کہ اس سال وینٹر اسپورٹس لووڈ کے مقابلوں میں گلگت بلتستان اور چترال کے علاوہ کینیڈا سے بھی ٹیمیں مختلف کھیلوں میں شرکت کریں گے جن میں سب سے مقبول آئس ہاکی، آئس کلائمبنگ، مونٹین سائکلنگ اورگلیشیر واک شامل ہیں ان کھیلوں کے مقابلے التت ہنزہ کے ہزار سالہ قدیم تاریخی تالاب کے علاوہ، غلکن گوجال، عطاء آباد ششکٹ جھیل اور ششکٹ کے مختلف مقامات کے علاوہ سکردو بلتستان میں بھی ہوں گے۔