کویت سٹی (آئی پی ایس) کویتی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حفاظتی تدابیر سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق تمام سرکاری و نجی اداروں میں ملازمین کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کویتی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ ’تمام سرکاری دفاتر میں ڈیوٹی پر موجود ملازمین کی تعداد کل تعداد کے 50 فیصد ہوگی ادارہ اپنی سہولت کو مد نظر رکھ کر ملازمین کے اوقات کار متعین کرے گا جس میں کسی بھی وقت ملازمین کی کل تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ اس فیصلے پر عملدرآمد بدھ 12 جنوری سے کیا جائے گا اور یہ تاحکم ثانی ہوگا۔ کابینہ نے نجی شعبے کو بھی ہدایت کی ہے کہ ’اپنی سہولت اور کام کی نوعیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ملازمین کی تعداد کو آدھا یا کم سے کم رکھا جائے‘۔ اسی طرح سکولوں اور نرسری ہوم کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’سکولوں اور نرسری ہوم کے تمام ملازمین کے لیے لازم ہے کہ وہ کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں مکمل کرلیں ۔ سکولوں اور نرسری ہوم میں سماجی فاصلہ، ماسک اور سینیٹائزنگ کا خصوصی خیال رکھا جائے‘۔ کابینہ نے کہا ہے کہ ’تمام سرکاری و نجی دفاتر میں کانفرنس اور اجتماعات آن لائن ہوں گے کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ’پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش کے اعتبار سے صرف 50 فیصد سواریوں کو بٹھایا جائے گا‘۔ کابینہ نے کھیل کے میدانوں میں آنے والے شائقین پر زور دیا کہ انہیں کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں مکمل کرنی چاہئیں۔ دوسری طرف کویتی حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے کہا ہے کہ ’حکومت نے حفاظتی تدابیر سخت کرنے کا فیصلہ عوام کی سلامتی کے لیے کیا ہے‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ ’ملک میں کرفیو، لاک ڈاؤن اور پروازوں کی معطلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا میں جو کچھ کہا جا رہا ہے، یہ محض افواہ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024