بیجنگ ،سو جو سے وینٹیان تک چین-لاس ریلوے کے ذریعے پہلی بین الاقوامی مال بردار ٹرین ،چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر سوجو سے برآمدی سامان لے کر لاس کے دارالحکومت وینٹیان کی جانب روانہ ہوئی۔
چینی میڈ یا کے مطا بق اس ٹرین پر لدا ہوا برآمدی سامان سوجو کی مقامی ہائی ٹیک انٹرپرائزز کا تیارکردہ ہے جس کی کل مالیت 50 ملین یوآن ہے۔یہ سامان صوبہ یونان کی موہان ریلوے پورٹ سے لاس کے دارالحکومت وینٹیان پہنچے گا۔ یہ مکمل سفر 3,800 کلومیٹر سے زائد کا ہے اور توقع ہے کہ یہ سامان تقریبا 7 دنوں میں وینٹیان پہنچ جائے گا۔ چین-لاس ریلوے، شمال میں "سلک روڈ اکنامک بیلٹ” اور جنوب میں "21ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ” کو جوڑتی ہے جب کہ اس کے مشرق میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی ہے۔ یہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر اور چین اور پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے کاایک اہم اور بنیادی ذریعہ ہے ۔