بین الاقوامی

چین، تہذیبوں کے درمیان باہمی تفہیم کے موضوع پر مذاکرے کا انعقاد

بیجنگ ،چائنا ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل ایکسچینج کی میزبانی میں تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی تفہیم کے موضوع پر دوسرے مذاکرے کا انعقاد ہوا۔

چینی میڈ یا کے مطابق اندرون و بیرون ملک زندگی کیمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 260 افراد نے اس مذاکرے میں آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔ آئندہ بیجنگ سرمائی اولمپکس شرکائے اجلاس کی گفتگو کا اہم موضوع بن گئیں، شرکا بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی پر پراعتماد دکھائی دئیے ، ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور عالمی برادری کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔افتتاحی تقریب میں، بیجنگ باسکٹ بال کلب کی مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن ماربری نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس نے "مستقبل کے لیے ایک ساتھ” کو نعرے کے طور پر منتخب کیا ہے، جو اولمپکس کے نصب العین کی پوری طرح سے عکاسی کرتا ہے اور اولمپک تحریک کی بنیادی اقدار اور وژن کے مطابق ہے۔اجلاس میں شریک چین میں مصر کے سفیر محمد البدری نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کووڈ کی وبا کے پس منظر میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاری کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ان کا خیال ہے کہ چین کامیابی کے ساتھ بے مثال سرمائی اولمپکس کی میزبانی کر ے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker