بین الاقوامی

سعودی عرب کو چین کی سفارتی پالیسی میں ترجیحی حیثیت حا صل ہے، چینی وزیر جا رجہ

بیجنگ،چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے صوبہ جانگ سو کے شہر ووشی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی اور وسیع اتفاق رائے حاصل کیا۔

چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سعودی عرب کو چین کی مشرق وسطی کی سفارتی پالیسی میں ترجیحی حیثیت دی ہے ۔ انہیں امید ہے کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر نافذ کیا جائے گا ،تاکہ چین اور سعودی عرب کے تعلقات کو اعلی سطح پر لے جایا جا سکے۔ وانگ ای نے اس بات کا اظہار کیا کہ چین سعودی عرب کے "گرین مڈل ایسٹ” اور "سبز سعودی عرب” کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، "وژن 2030” کی تعمیر کو آگے بڑھانے میں سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے ، اور سعودی عرب کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیتاکہ متنوع ترقی کو تیز کرنے کے لیے سعودی عرب کی مدد کی جاسکے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ چین سعودی عرب کا اہم اسٹریٹجک اور ترقیاتی ساتھی ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے، ایک چین کے اصول کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے، تائیوان ،سنکیانگ ، اور انسانی حقوق سمیت دیگر مسائل پر چین کے جائز موقف کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے چین کی حمایت کو سراہتا ہے۔ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے ایرانی جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری عدم پھیلا کے نظام کو برقرار رکھا جانا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ علاقائی ممالک کے جائز اور معقول سیکورٹی خدشات پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔ چین خلیجی خطے کے ممالک کو کثیرالجہتی ڈائیلاگ پلیٹ فارم قائم کرنے، اتحاد کے ذریعے خود کو مضبوط کرنے اور علاقائی مسائل میں کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کی حمایت کرتا ہے۔چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker