اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو ایف آئی اے سے ہی گرفتاری کا خدشہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بشیر میمن نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے درخواست دائر کی۔خیال رہے کہ بشیر میمن پر ایف آئی اے نے سال 2020 میں تین مقدمات درج کیے ۔ایف آئی اے نے بشیر میمن پر منی لانڈرنگ اور فراڈ کے تین مقدمات درج کر رکھے ہیں ۔ بشیر میمن کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ضمانت منظور کر کے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker