
کیبروالا(آئی پی ایس)ایف آئی اے کی جانب سے کبیر والا میں کامیاب کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں واپڈا کا رشوت خور ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے زاہد محمود کی ہدایت پر سب انسپکٹر فوزیہ مشتاق اور ایس آئی خالد میو نے کی جس نتیجے میں واپڈا کا رشوت خور ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے زاہد محمود کے مطابق وفاقی اداروں میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔