اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی ایڈوائزری کمیٹی،بلدیاتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں اسلام آباد ڈیژنل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 25جنوری سے بلدیاتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈویژنل صدر و معاون خصوصی علی نواز اعوان کو اگلے 72گھنٹوں میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں تنظیم اور تمام ونگز کا اعلان کرنے کی ہدایت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر اور ڈویژنل صدر علی نواز اعوان نے مشترکہ طور پر اسلام آباد ڈیژن کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی صدارت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تینوں حلقوں میں ریجنل صدور لگائے جائیں گے جبکہ ہر ریجن کی ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دی جائے گی۔اگلے 72گھنٹوں میں مینارٹی ونگ ، خواتین ونگ ، یوتھ ونگ ، لیبر ونگ کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 جنوری سے بلدیاتی امیدواروں سے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں گی جبکہ 15فروری تک تحریک انصاف اپنے بلدیاتی امیدواروں کا اعلان کردے گی ۔اجلاس میں راجہ شیراز کیانی ، احمد خان، عامر مغل، شہزاد گل، عامر شیخ، چوہدری محمد علی، سینیٹر فوزیہ ارشد، حسنین شاہ، الیاس مہربان، عمران شاہ، جمشید مغل، ملک عامر، ملک فخر، ملک رفیق، منیرہ جاوید، نعیم خان، قیصر غفار اور راجا سجاد نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker