
لاہور ،پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، 2ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ پنجاب محمد اشفاق عالم کو ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔تعیناتی کے منتظر ڈی آئی جی رفعت مختار کو ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ تعینات کر دیا گیا ہے ۔






