سیالکوٹ(آئی پی ایس )سیالکوٹ تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ پلوڑا کلاں میں زمین کے تنازعہ پرمعمر خاتون منور پر تشدد اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی ویڈیو نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ،بااثر افراد نے قانون کو جھوتے کی نوک پر رکھ دیا ۔ سیالکوٹ میں تبدیلی سرکار کے انصاف آپ کی دہلیز پر کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوا ۔کوٹلی سید امیر کے علاقہ میں معمر خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے اور تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی انسانیت سوز واقع سے سر بھی شرم سے جھک گیا ہے۔ بااثر افراد قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ کر قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ۔بزرگ خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور تشدد کیا زمین کے تنازعہ پر بزرگ خاتون پر بری طرح تشدد کیا گیا۔