اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ نے نیوی فارمز کو تحویل میں لینے کیلئے نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد ،ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ سی ڈی اے نے ہائیکورٹ کی طرف سے الیگل قرار دیئے گئے نیول سیلنگ کلب اور پاکستان نیوی  فارمز کی زمین تحویل میں لینے کیلئے ڈائریکٹر پاکستان نیوی فارمز کو نوٹس جاری کر دیا ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سملی ڈیم روڈ پر واقع پاکستان نیوی فارمز کی 2343کنال سے زیاہ زمین الیگل قرار گئی ہے ، الیگل قرار دی گئی زمین کو نوٹس کے اجرا کے سات یوم کے اندر تحویل میں لیا جائے گا، ڈائریکٹر پاکستان نیوی فارمز زمین کی حوالگی اور اس سے متعلقہ تمام دستاویز اور ریکارڈ کی فراہمی کیلئے تیار رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے الیگل قرار دیئے گئے نیوی سیلنگ کلب اور فارمز کی زمین کو تحویل میں لینے کا عمل شروع کر دیا ، اس حوالے سے ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ نے ڈائریکٹر پاکستان نیوی فارمز کو نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سملی ڈیم روڈ پر واقع پی این فارمز کی 2343کنال سے زیاہ زمین الیگل قرار گئی ہے ، غیر قانونی قرار دی گئی زمین کو نوٹس کے اجرا کے سات یوم کے اندر تحویل میں لیا جائے گا، ڈائریکٹر پی این فارمز زمین کی حوالگی اور اس سے متعلقہ تمام دستاویز اور ریکارڈ کی فراہمی کیلئے تیار رہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker